کل رات پٹرول بم گر ے گا،عوام تیاری پکڑ لیں

Dec 30, 2020 | 17:22:PM
 کل رات پٹرول بم گر ے گا،عوام تیاری پکڑ لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عوام تیار ی کر لیں،حکومت نئے سال کی،، خوشی،،میں مہنگائی سے تنگ عوام پر پٹرول بم گرانے کو تیار ،یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ۔
 تفصیلات کے مطابق اوگرانے سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی، سمری کے مطابق پٹرول 2روپے 96 پیسے فی لٹرمہنگاکرنےکی تجویز دی گئی ہے ، ہائی اسپیڈڈیزل 3روپے 12 پیسے فی لٹرمہنگا ہوگا۔لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی ردو بدل کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کل پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان کرےگی۔