حکومت ذاتیات پر اتر آئی، ہر رکن گرفتاری کیلئے تیار  ہے،  شیخ روحیل

Dec 30, 2020 | 15:09:PM
 حکومت ذاتیات پر اتر آئی، ہر رکن گرفتاری کیلئے تیار  ہے،  شیخ روحیل

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےایم این اے  شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ حکومت ذاتیات پر اتر آئی ہے۔پی ڈی ایم کا ہر رکن گرفتاری کے لئے ذہنی طور پر تیار ہو چکا ہے۔

سینیٹر عائشہ رضا کا کہنا ہے خواجہ آصف کی گرفتار نہیں اغوا کیاگیا ہے جبکہ سینیٹر عبدالغفور حیدری ،سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال الدین نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔