پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مالی دشواریاں جلد ختم ہونےکا امکان

Aug 30, 2025 | 17:43:PM
 پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مالی دشواریاں جلد ختم ہونےکا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)  نیا بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں کامیاب ہوگئی۔

پی ایف ایف کی مالی دشواریاں جلد ختم ہونےکا امکان ہے کیونکہ پی ایف ایف نے محسن گیلانی کی سربراہی میں لاہور میں نجی بینک میں نیا آفیشل اکاؤنٹ کھلوا لیا ہے،مقامی بینک نے فیفا کی سند کی بنیاد پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا اکاؤنٹ کھول دیا جس پر پی ایف ایف نے فیفا کو اکاؤنٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹ بھجوا دی۔

بینک اکاؤنٹ کھلنےکے بعد اب پی ایف ایف کو فیفا کی تمام فنڈنگ جلد مل جائیں گی۔

واضح رہے کہ قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے پی ایف ایف کا پرانا اکاؤنٹ بند ہے،  آفیشل بینک اکاؤنٹ بند ہونے کے سبب ماضی میں پی ایف ایف کو فنڈز منتقل نہیں ہوپا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑھائی گئی ای او بی آئی پنشن بمعہ بقایاجات یکم ستمبر کو ادا کرنے کا اعلان