یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔
لاہور سیشن کورٹ میں یوٹیوبرڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج نےعروب جتوئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزمہ عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدرى عثمان علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
ملزمہ کی جانب سےدائردرخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس بھجوایا ہے،ڈر ہے گرفتار کرلیاجائے گا،شامل تفتیش ہونے کے لیے تیارہیں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دیدی
عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے،عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی،عدالت نے این سی سی آئی اے گرفتاری سے بھی روک دیا۔