ایران کے صدر نے آبنائے ہرمز  کو " ایرانی قوم کی مزاحمت کی علامت" قرار دے دیا

Apr 30, 2026 | 20:24:PM
 ایران کے صدر نے آبنائے ہرمز  کو
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے دھمکی دی ہے کہ ایران دشمن ممالک کو   آبنائے ہرمز  میں داخل نہیں ہونے دے گا۔ ایران کے صدر نے آبنائے ہرمز  کو " ایرانی قوم کی مزاحمت کی علامت" قرار دے دیا۔

ایران میں "خلیج فارس کا قومی دن" منایا گیا۔ اس موقع پر سرکاری  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی یا عدم استحکام کی مکمل ذمہ داری امریکہ اور اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ یہ طاقتیں خطے میں غیر ضروری مداخلت کرکے امن کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

صدر پیزشکیان نے کہا  کہ آبنائے ہرمز صرف ایک تجارتی گزرگاہ نہیں بلکہ ایرانی قوم کی مزاحمت، خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس آبی گزرگاہ کی حفاظت ایران کے لیے انتہائی قومی اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایران اپنی سرحدوں اور سٹریٹیجک مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیئے:  امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نئے عالمی اتحاد کی تشکیل میں سرگرم

دیگر کیٹیگریز: دنیا