پی ٹی آئی سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،شدیدتلخ کلامی

Apr 30, 2026 | 15:36:PM
پی ٹی آئی سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے،شدیدتلخ کلامی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( طیب سیف )اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشعال خان یوسفزئی کے ایک مبینہ وائس نوٹ کے بعد پارٹی کے اندر ہلچل پیدا ہوئی، جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں اور بعض سینیٹرز کے کردار پر تنقید کی تھی۔
ذرائع کے مطابق مشعال خان یوسفزئی کے وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی ،فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے ہی مشعال یوسفزئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق مشعال یوسفزئی نے اوورسیز پاکستانیوں اور خاموش بیٹھنے والے سینیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھاکہ باہر بیٹھے سوشل میڈیا والے ٹویٹس اور وی لاگ کرتے ہیں اور سختی بانی پر بڑھ جاتی ہے ،اگر باہر بیٹھے ورکرز اور قائدین اپنے ڈالرز کے لیے ہتھ ہولا رکھیں گے تو پاکستان میں حالات سازگار ہوں گے ۔
مشعال کے وائس نوٹ پر سینیٹر فلک ناز چترالی نے کہا ’’تم ہوتی کون ہو؟،‘‘
ذرائع کے مطابق سینیٹرزنے مشعال یوسف زئی کوجواب دیاکہ کیا تم بشریٰ بی بی اور بانی کی بیٹی ہو جو سب کو لتاڑ رہی ہو ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ 2026 پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور
ذرائع کے مطابق سینیٹرز نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو مشعال کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے،سینیٹرزنے شکوہ کیاہے کہ پہلے بھی مشعال کے رویہ کے خلاف پارٹی میں شکایت کی مگر کارروائی نہ ہوئی،مشعال کی زبان سے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے یا بانی کی بہنوں کے خلاف بھی بولتی ہے ۔