شاہ رخ خان ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں؟ سوشل میڈیاپرافواہیں گرم

Apr 30, 2025 | 17:36:PM
شاہ رخ خان ہالی ووڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں؟ سوشل میڈیاپرافواہیں گرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈکے کنگ  شاہ رخ خان کے ہالی ووڈ کا حصہ بننے کے حوالے سے افواہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔

شاہ رخ خان سے متعلق خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ ممکنہ طور پر مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں تاکہ ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر سکیں۔ 

یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب ایکس پر ایک اکاؤنٹ نے شاہ رخ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ ایک ممکنہ کردار کےلیے بات چیت کر رہے ہیں،تاہم پوسٹ میں یہ وضاحت بھی شامل تھی کہ یہ منصوبہ ’Avengers: Doomsday‘ سے متعلق نہیں ہے، جو اس وقت پروڈکشن میں ہے۔

ابھی تک اس خبر سے متعلق کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی، لیکن اس نے بالی ووڈ کنگ کے مداحوں میں شدید جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:دیپیکا پڈوکون اورشاہ رخ خان پانچویں بارسلورسکرین پر ایک ساتھ

حالیہ ایک انٹرویو میں مارول کے نئے کیپٹن امریکا انتھونی میکی نے کہا تھا کہ اگر انہیں کسی بالی ووڈ اسٹار کو ایم سی یو میں شامل کرنا ہو تو ان کی پہلی پسند شاہ رخ خان ہوں گے۔