معروف یوٹیوبر اذلان شاہ اور وریشہ ماہانہ کتناکماتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبرجوڑی اذلان شاہ اور ان کی اہلیہ وریشہ نے اپنی ماہانہ کمائی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ۔
اذلان شاہ اور وریشہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے یوٹیوب پر خوف ناک اسٹوریز سنانے، ڈراؤنے پوڈکاسٹ کے سلسلے، گھر میں ہونے والے عجیب و غریب واقعات اور بیٹی کے ڈر سے متعلق گفتگوکی۔
یوٹیوبر جوڑی نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ اب ہم نے یہ پوڈکاسٹ بند کردیا ہے کیوں کہ ہمارے گھر کا ماحول بالکل بدلتا جا رہا تھا، غیر مرئی چیزوں نے اسٹوڈیو کے بعد ہمارے گھر کا رُخ کر لیا تھا۔
اذلان شاہ نے انٹرویو کے دوران بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ہونے والی ملاقات کا دلچسپ واقعہ بھی سنایا جبکہ یوٹیوبر رجب بٹ اور اداکار فہد مصطفیٰ کے تنازع پر گفتگو کرنے کے علاوہ میاں بیوی کا رشتہ مضبوط کرنے کےلیے کچھ ٹپس بھی دیں۔
یوٹیوب سے ہونے والی کمائی سے متعلق سوال کے جواب میں اذلان شاہ نے کہا کہ وہ کوئی ایک فگر تو نہیں بتا سکتے۔
اس دوران وریشہ شاہ نے کہا کہ ان کی کمائی ہر ماہ ایک جیسی نہیں ہوتی، کمائی کبھی کم اور کبھی زیادہ بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رانی مکھرجی کی خفیہ شادی، بھارتی ڈیزائنر نے اہم انکشافات کردیئے
اذلان شاہ نے مزید کہا کہ ہماری کمائی کا آپ یہاں سے اندازہ لگا لیں گے ہم دونوں کو گھومنے کا بہت شوق ہے اور ہم اتنا کما لیتے ہیں کہ ہر سال 2 سے 3 ممالک کا آرام سے سفر کر سکتے ہیں۔