لاہورمیں جرائم کی شرح میں کمی کو بین الاقوامی ادارے نے بھی تسلیم کرلیا،عظمیٰ بخاری
پولیس کو غیرسیاسی بنانے کے نعرے تو ماضی میں لگے،حقیقی اقدامات موجودہ حکومت نے کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ادارے کی کرائم رپورٹ کے مطابق لاہور کو محفوظ ترین شہروں میں شمار کیا گیا ہے،یہ حکومتی نہیں بلکہ ایک غیرجانبدار انٹرنیشنل ادارے کی رپورٹ ہے، جس میں جرائم کی شرح میں کمی کو تسلیم کیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کے نعرے تو لگے لیکن حقیقی اقدامات موجودہ حکومت نے کیے ہیں،پنجاب کے دیگر شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ جون میں مکمل ہو جائے گا اور کچے کے علاقوں میں پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کر دیا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، پٹھانکوٹ اور پلوامہ حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا، لیکن بھارت آج تک ان واقعات کے شواہد پیش نہیں کر سکا،مقبوضہ کشمیرمیں7 لاکھ فوج کی سیکیورٹی میں دہشت گردوں کا حملہ مودی کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے اسے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نیوز چینلز کو بلاک کرنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی فسطائیت کا ثبوت ہے: شرجیل میمن
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دنیا کے سامنے بھارت کی تخریب کاری کے شواہد پیش کیے ہیں جبکہ ایک سابق بھارتی جنرل نے بھی تسلیم کیاہے کہ ان واقعات کے پیچھے بھارت خود تھا۔