سب پھڑے جان گئے،غیر اخلاقی پرفارمنسز پر متعدد سٹیج اداکارائوں کو نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کرتے ہوئے متعدد اداکاراؤں کو غیر اخلاقی پرفارمنسز کرنے پر نوٹسز جاری کر دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے اداکارہ پائل چوہدری ،سونیا چوہدری ،ستارہ مہر ،شازیہ بلوچ، اداکارہ رباب چوہدری اور اداکارہ مدھوکو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ اس کےعلاوہ آرٹس کونسل نے کمال تھیٹر ، شمع تھیٹر ، لیاقت تھیٹر ، ستارہ تھیٹر کو کیمرے بند ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ای مانیٹرنگ کے بعد خلاف ورزی پر نوٹسز دینے کا بھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل کے ہیڈ آفس شادمان میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ آئندہ ڈراموں کی گانوں کی بجائے مکمل ڈرامے کی فل ڈریس ریہرسل کو مانیٹر کیا جائے گا، کوشش ہو گی تھیٹر کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔
دوسری جانب سٹیج اداکارائیں اب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ملبوسات زیب تن کریں گی، وزارت اطلاعات و ثقافت پنجاب نے نئے ضابطے پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت ذرائع کے مطابق تھیٹر ڈرامے میں ملبوسات کیسے ہوں گے وہ بھی حکومت منظور کرے گی اور نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات کی منظوری مانیٹرنگ ٹیم سے لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا