پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 18ویں میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ائیٹر نے ملتان سلطان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف ساتویں اوور میں بغیر کسی نقصان حاصل کر لیا۔
میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطان کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے سعود شکیل نے 4 چھکوں، 3 چوکوں کی مدد سے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے، فن ایلن نے 21 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف دیا تھا، ملتان سلطان کے پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
ملتان سلطان کی جانب سے کپتان محمد رضوان 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطان کی جانب سے اسامہ میر نے 11 رنز سکور کیے۔
ملتان سلطان کی جانب سے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔کوئٹہ گلیڈیٹر کی جانب سے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے خرم شہزاد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،محمد وسیم جونیئر اور فہیم اشرف نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈیٹر کی یہ ایونٹ میں چوتھی فتح ہے، ملتان سلطان کو چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، کوئٹہ گلیڈیٹر کی ٹیم اس وقت 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں آج کتنا اضافہ ہوا ؟