اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Apr 30, 2024 | 09:40:AM
اے ایس پی شہر بانو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہورمیں مشتعل ہجوم سے خاتون کوبچانے والی پولیس افسرشہربانونقوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں،  انکی شادی کی ویڈِیوز اورتصاویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  شہربانو نقوی کی مہندی اور شادی کی تقریبات لاہور میں ہوئیں،  شہربانو نے مہندی پرپیلے رنگ کا شرارا پہنا جبکہ اپنی بارات پر خاتون پولیس افسر نے سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا۔  مہندی و بارات کی تصاویر اور میک اپ آرٹسٹ کی پوسٹ کی جانے والی ویڈیوزسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

خاتون پولیس افسر شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی بزنس مین سے ہوئی ہے، شہربانو نقوی نےعربی خطاطی والا لباس پہنےخاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایا تھا۔