سعودی عرب ؛ ہاٹ ایئربلون فیسٹیول کا آغاز،آسمان رنگ برنگے غباروں سے بھر گیا

Apr 30, 2023 | 20:27:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے علاقے العلاء( Al Ula) میں ہاٹ ائیر بلون فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں درجنوں گرم ہوا کے رنگ برنگے غبارے ریگستان میں رنگ بکھیر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی رائل کمیشن العلاءکے زیر اہتمام ہاٹ ائیر بلون فیسٹول کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے ،جس میں دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور تاریخی علاقے میں گرم ہوا کے درجنوں غبارے اڑا کر خوب محظوظ ہوتے ہیں ،صحرائے عرب میں اس خوبصورت فیسٹول کو دیکھنے کیلئے ملکی و غیر ملکیوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چلڈرن ہسپتال نرسنگ ہاسٹل سے نرس کی لاش برآمد