حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات، بڑے عہدے دینے کا فیصلہ 

Apr 30, 2022 | 19:20:PM
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، تحریک انصاف، ترین گروپ کے سربراہ، جہانگیر ترین، رہائش گاہ پہنچے
کیپشن: جہانگیر ترین حمزہ شہباز کا استقبال کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز حلف اٹھانے کے فوری بعد تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے اور اہم ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات میں انکی صحتیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ترین گروپ کے ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران عطااللہ تارڑ اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔حمزہ شہباز نے سیاسی تعاون پر جہانگیرترین گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جہانگیر ترین سے ملاقات کے دوران پنجاب کی حکومت سازی کے معاملات پر بات چیت بھی کی۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے ترین گروپ کو سپیکر پنجاب اسمبلی کا اہم اور بڑا عہدے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ کابینہ میں وزارتیں بھی ملیں گی۔
دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے جہانگیر ترین کی صحت یابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کردیا