کرشمہ کپور نے دوبارہ شادی کا اشارہ دیدیا

Apr 30, 2022 | 11:03:AM
کرشمہ کپور ، فائل فوٹو
کیپشن: کرشمہ کپور ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی  معروف اداکارہ کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ بھی دوسری ازدواجی زندگی کا آغاز کر سکتی ہیں۔

بالی ووڈ کی ماضی قریب کی معروف اداکارہ اور کرینہ کپور کی بڑی بہن کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کی پسندیدہ خوراک بریانی اور فیوریٹ کلر بلیک ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرشمہ نے 2003 میں سنجے کپور نامی تاجر کو اپنا جیون ساتھی چنا تھا بدقسمتی سے دونوں کے درمیان 2016 میں علیحدگی ہوگئی تھی، اس دوران جوڑے کے ہاں بیٹی سمیرا اور بیٹے کیان کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طلاق کے بعد سنجے کپور نے اداکارہ پریا شادیو سے دوسری شادی کی اور اب کرشمہ کپور نے بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ بھی دوسری ازدواجی زندگی کا آغاز کرسکتی ہیں۔

 اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر سوال جواب کے سیشن کا آغاز کیا جس میں مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات پوچھے گئے جن کے کرشمہ نے جواب دیے۔ ایک پرستار نے پوچھا کہ کیا آپ دوبارہ شادی کریں گی جس کا جواب انہوں نے ’’ڈیپینڈ‘ یعنی انحصار لکھ کر دیا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ کرشمہ کپور کو اگر کبھی اچھا انسان ملا جن سے ان کی ذہنی ہم آہنگی ہو تو دوسری شادی کرسکتی ہیں۔
 اس دوران ان سے ایک پرستار نے پوچھا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کریں گی۔ اس پر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پریشان اور کنفیوژ شخص کی اینیمیٹڈ امیج (GIF) شیئر کی اور لکھا صورتحال پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کاحکم ماننے سے انکار