پرویز الٰہی کا لاہور ہائیکورٹ کاحکم ماننے سے انکار 

Apr 30, 2022 | 10:11:AM
پرویز الہی، فائل فوٹو
کیپشن: پرویز الہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سپیکر  پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے سینئر  رہنما پرویز  الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کا  فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  پرویز الہٰی کا کہنا ہے صدر اور گورنر کو بائی پاس نہیں کیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف  آج وکلا عدالتوں میں پیش ہوں گے۔پرویز الٰہی نے عدالتوں میں چھٹی کے سوال پر کہا کہ یہ ایک عدالت نہیں، اللہ کی عدالت بھی ہے۔

دوسری جانب  تحریک انصاف نے  بھی فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے انٹرا کورٹ اپیل تیار کی جا رہی ہے، وزیر اعظم کی پہلے سے بھیجی گئی سمری ابھی ایوان صدرمیں ہے، صدر یا گورنر ہی کسی اور شخصیت کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔

ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 30 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:      خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست کے متعلق ہوش ربا انکشاف