حلقہ 249 میں کامیابی:بلاول بھٹو نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا

Apr 30, 2021 | 11:26:AM
249کی کامیابی پر کراچی والوں کا شکریہ
کیپشن: 249کی کامیابی پر کراچی والوں کا شکریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کی کامیابی کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آنے کے بعد تیر  کی ایک تصویر شیئر کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے ساتھ لکھا کہ ’شکریہ کراچی‘، ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’این اے 249‘ کا بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے  غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل جیت چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حلقے کے 276 پولنگ اسٹیشنز کے تمام غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل 16ہزار 156 ووٹ لے کر پہلے جبکہ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 15ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ضمنی الیکشن این اے249 : پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب