ضمنی الیکشن این اے249 :  پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب  

Apr 30, 2021 | 08:36:AM
ضمنی الیکشن این اے249 :  پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل کامیاب  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تمام276 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قادرمندو خیل 16 ہزار156 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار 573 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاک سرزمین پارٹی 9 ہزار227 ، تحریک انصاف نے 8 ہزار 922 ووٹ لئے۔ اور ایم کیو ایم نے 7 ہزار 511ووٹ لئے ہیں۔

الیکشن نتائج آنے کے بعد  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ شکریہ کراچی ‘۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چند سو ووٹوں سے ن لیگ کا الیکشن چرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن متنازع الیکشن کےنتائج کو روکے، اگر  نتیجہ نہ بھی روکا پھر بھی یہ عارضی نتیجہ ہوگا۔

مزید پڑھیںکراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں آج  افطار  کے اوقات