ہمیں خود کو اے آئی کیلئے تیار کرنا ہے:وزیر مملکت بلال بن ثاقب کا جنرل اسمبلی میں خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود کو اے آئی کیلئے تیار کرنا ہے۔
وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لئے اے آئی لگژری نہیں ہے،ترقی پذیر معیشتوں کے لئے مصنوعی ذہانت اب بقا کا معاملہ ہے۔
بلال بن ثاقب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی چوتھی بڑی فری لانسنگ مارکیٹ ہے،پاکستان کی 25 کروڑ آبادی کی اوسط عمر 23 برس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگاؤں گا، صدر ٹرمپ
وزیرِ مملکت کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ فری لانسنگ مارکیٹ کو جلد ہی اے آئی ٹولز اوور ٹیک کر سکتے ہیں،ضروری ہے کہ پاکستان درست سمت میں آگے بڑھے اور مناسب اقدامات کرے ،آگے بڑھنے کے لئے پاکستان کو درست انفراسٹرکچر اور کمپیوٹنگ پاور درکار ہے۔
بلال بن ثاقب برائے کرپٹو اور بلاک چین کا کہنا ہے کہ تاریخ سے ہمیں سبق ملتا ہے، ماضی میں بجلی صرف ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی جو اس کے لئے تیار تھے۔