امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگاؤں گا، صدر ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فلم سازی کا کاروبار دوسرے ممالک نے چھین لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف لگاؤں گا۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ شمالی کیرولینا نے فرنیچر کا کاروبار چین اور دیگر ممالک کے ہاتھوں کھو دیا ہے۔ میں ہر اس ملک کی کمپنی پر بھی ٹیرف لگاؤں گا جو امریکا میں فرنیچر نہیں بناتی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب۔.سلمان آغا کی جانب سے رنر اپ چیک پھینکے جانے کے درست حقائق جانئے