9 سال میں سرکاری قرضوں میں 60 ہزار 800 ارب روپے کے تاریخی اضافے کا انکشاف 

Sep 29, 2025 | 20:19:PM
9 سال میں سرکاری قرضوں میں 60 ہزار 800 ارب روپے کے تاریخی اضافے کا انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) 9 سال میں سرکاری قرضوں میں 60 ہزار 800 ارب روپے کے تاریخی اضافے کا انکشاف  ہوا ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی رپورٹ میں قرضوں میں اضافے کی تفصیلات سامنےآگئیں ۔

رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ 3 سال کےدوران سرکاری قرضہ31 ہزار 200 ارب روپے بڑھ گیا۔جون2018 سےجون 2022 تک سرکاری قرضےمیں 24 ہزار900 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق جون 2025 تک مجموعی سرکاری قرضےکاحجم80 ہزار500ارب روپے رہا،اس میں مقامی سرکاری قرضہ 54 ہزار500 ارب،غیرملکی قرضہ 26 ہزار ارب روپے تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:شائقین کرکٹر کو بڑا دھچکا،مایہ ناز آل راؤنڈر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

رپورٹ کے مطابق جون 2016 تک مجموعی سرکاری قرضہ19 ہزار700 ارب روپے تھا،اس میں مقامی 13ہزار600 ارب،غیرملکی سرکاری قرضہ6 ہزار100 ارب روپے تھا۔

اسی طرح جون 2017 تک مجموعی سرکاری قرضہ 21 ہزار 400 ارب روپے تھا،جون 2018 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 24 ہزار 900 ارب روپے ہوگیا تھا،جون 2019 تک مجموعی سرکاری قرضے کاحجم 32 ہزار700 ارب روپے تھا۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق جون 2020 تک سرکاری قرضہ 36 ہزار 400 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، جون 2021 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 39 ہزار 900 ارب روپے ہوا تھا،سرکاری قرضہ جون 2022 تک 49 ہزار 200 ارب روپے تھا،جون 2023 تک سرکاری قرضے کا حجم62 ہزار 900 ارب روپے تھا،جون 2024 تک سرکاری قرضہ بڑھ کر 71 ہزار200 ارب روپے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: