تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے بڑی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ سندھ کے مختلف اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم چترال،دیر،سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بعداز دوپہر بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ عمر کوٹ، تھرپارکر، بدین سانگھڑ، مٹھی، میرپورخاص، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، خیرپور ،جامشورو ، حیدرآباد ، سجاول، کراچی، ٹھٹھہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کشمیر میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 46، لسبیلہ 42 اور سبی میں 41 ریکارڈکیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی کو بڑا استعفیٰ موصول، اہم رکن اسمبلی نے ’’بائے بائے ‘‘کر دیا