بگ باس سیزن 15 کیلئےاداکار سلمان خان کا معاوضہ 350 کروڑ روپے ہوگا

Sep 29, 2021 | 23:01:PM
سلمان خان،بگ باس،میں،ریکارڈ،معاوضہ لیں گے
کیپشن: سلمان خان ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کے معروف ادا کار سلمان خان فلموں کے حوالے سے کا میابی کی ضمانت ہیں تاہم حالیہ دور میں انہیں ایک مشہور ریئلٹی شو کے میزبان کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے کیرئیر کی پہلی فلم میں نے پیا ر کیا ،سے لے کر عید پر ریلیز ہونیوالی فلم رادھے ،تک میں بے انتہا کا میابیاں سمیٹی ہیں۔وہ  بھارت میں نشر ہونے والے معروف ٹیلی ویژن شو بگ باس کے میزبان بھی ہیں اور سال 2010 سے ہر سیزن وہ اس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔ وہ  اس شو کی پہچان بن چکے ہیں اور یہ پہچان اُنہیں مالی طور پر مزید مستحکم کرگئی۔ 

سلمان خان سے متعلق یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ ابتدا میں اس شو کا ہفتہ وار 5 کروڑ روپے معاوضہ لیا کرتے تھے، جس میں اب ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اب آئندہ سیزن میں ہفتہ وار معاوضہ 25 کروڑ بھارتی روپے لیں گے۔ لیٹس او ٹی ٹی گلوبل کے اندازے کے مطابق آئندہ ایونٹ پر سلمان خان 28 اقساط میں شو میں نظر آئیں گے جس میں وہ مجموعی طور پر 350 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے جو ہفتہ وار 25 کروڑ روپے بنتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:دبنگ خان ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر تنقید کی زد میں کیوں؟ویڈیو وائرل