دبنگ خان ٹائیگر تھری کی شوٹنگ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر تنقید کی زد میں کیوں؟ویڈیو وائرل

Sep 28, 2021 | 19:24:PM
سلمان خان،پر ،ٹائیگر تھری،کی ،شوٹننگ کے بعد،واپسی پو تنقید
کیپشن: سلمان خان ،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) معروف اد اکار سلمان خان   کوالٹا  ماسک پہننے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنا دیا۔جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان اپنی نئی فلم ٹائیگر 3 کی آسٹریا میں ہونے والی شوٹنگ کے بعد ممبئی پہنچے۔کہا جا رہا ہے کہ سلمان خان بگ باس کے سیزن 15 کے پریمیئر کیلئے ممبئی پہنچے ہیں، شو کا آغاز اگلے ماہ اکتوبر میں ہوگا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سلمان خان کو ائیرپورٹ پر بلیک ٹی شرٹ ، بلیو شرٹ اور بلیو جینز میں پولیس کے ہمراہ ائیرپورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران وہ بلیک کیپ،بلیک ماسک بھی لگائے نظر آئے۔ان کے ماسک پر ’ SK ‘ لکھا ہوا تھا۔تاہم سلمان خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الٹا ماسک پہننے کے باعث ٹرول کیا جانے لگا۔

 ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’پہلے ماسک تو سیدھا پہن لوتو دوسرے صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خان کو یاد دلایا کہ بھائی ماسک الٹا ہے ، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کبھی ماسک نہ پہننے والا انسان جب ماسک پہنے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

اسی طرح کے اور بھی کمنٹس سو شل میڈیا پر ان کیخلا ف کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی دوست شہناز گِل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا ٹریلر جاری