احتساب عدالت : آصف زرداری کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی موخر

Sep 29, 2021 | 15:28:PM
آصف زرداری
کیپشن: پر کارروائی موخرآصف زرداری کی عدم موجودگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے آصف علی زرداری کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی۔

احتساب عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے،عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کیلئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

واضح رہے عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں پیش کریں، عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:      ماں باپ کا جھگڑا۔۔ شیر خوار کی جان لے گیا