خبردار طوفانی بارشیں۔۔این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Sep 29, 2021 | 09:20:AM
بارش، پاکستان، امکان
کیپشن: گرج چمک کے ساتھ بارش کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان میں تیز بارشوں کا نیا سلسلہ رواں ہفتے متوقع، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ رواں ہفتے میں شروع ہونیوالا ہے ۔ اس حوالے سے تمام پروانشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ایز) کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔شمال مشرقی بحیرہ عرب کی جانب سے ہوا کے ممکنہ کم دباؤ کے باعث سندھ مکران کی ساحلی پٹی پر طوفانی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں تیز گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں آندھی اور  موسلا دھار بارش کا یہ سلسلہ 2 اکتوبر تک جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یہ سلسلہ 3 اکتوبر تک جاری رہ سکتا ہے۔ بارشوں کے نئے سلسلےکی آمد کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مزاحیہ اداکاری کے بادشاہ محمود کی آج89ویں سالگرہ