ٹرمپ نے 2028 میں ہونیوالے صدارتی الیکشن کی ریس سے باہر ہونے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ریاستہائے متحدہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی آئین کی حدود کو تسلیم کرتے ہوئے 2028 میں صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کردیا ۔
غیرملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دو بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ میں تیسری مدت کےلیے صدارتی الیکشن نہیں لڑسکتا، امریکی آئین پڑھیں تو واضح ہے کہ مجھے تیسری مدت کیلئے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں۔امریکی صدر نے ماضی میں کہی گئی بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ تیسری مدت کےلیے الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہوں، تاہم امریکی آئین اس کی اجازت نہیں دیتا۔امریکی آئین صدر کو 2 مدت تک محدود کرتا ہے جبکہ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت جاری ہے، نئی ترمیم کے ذریعے تبدیلی کافی پیچدہ معاملہ ہے، جس میں ریاستوں اور کانگریس کی حمایت درکار ہوگی۔
مزید پڑھیں: 2007 سے اب تک مختلف اوقات میں ہونیوالے آپریشنز نے کوئی دیرپا نتیجہ نہیں دیا ،بابر سلیم سواتی