وکلاء نے پہلے بھی تحریکیں چلائیں،اب بھی چلائیں گے،سہیل آفریدی

Oct 29, 2025 | 17:25:PM
وکلاء نے پہلے بھی تحریکیں چلائیں،اب بھی چلائیں گے،سہیل آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحمان خان) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ، میڈیا کی بحالی اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے وکلاء کے ساتھ ہوں، ’’کل ایک خبر دیکھی کہ میں الیکشن کے سلسلے میں یہاں آرہا ہوں، مگر یہ الیکشن تو ہوتے رہیں گے،میں عدلیہ کے تحفظ اور آئین کی سربلندی کے لیے یہاں موجود ہوں۔وکلاء نے پہلے بھی تحریکیں چلائیں،اب بھی چلائیں گے.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نےپشاور ہائی کورٹ میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے پالیسی گائیڈ لائنز کے لیے ملنا چاہتا ہوں، میں نے محکمہ داخلہ کو کہا کہ پنجاب اور وفاق کو ملاقات کے لیے خطوط لکھیں۔26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو مفلوج کیا گیا،وہ بحیثیت وزیراعلی کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ منتخب ہوکر اقتدار میں آئے ہے،بانی سے ملاقات کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھا اور اڈیالہ جیل کے باہر موجودگی کے دوران وزیراعظم کو بھی ملاقات کے لیے کہا،ایک حوالدار نے تین ججز کے آرڈر کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، چیف جسٹس وقار سیٹھ، ارشد شریف اور دیگر کی مثالیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتی رہی ہیں،اگر ججز صاحبان یہ کہتے ہیں کہ ان کے فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو خط لکھنے کی بجائے ہمارے پاس آئیں،وکلاء ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔وکلاء نے پہلے بھی تحریکیں چلائیں،اب بھی چلائیں گے،صوبے میں یکساں نظام تعلیم کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ امیر و غریب کے بچے ایک جیسی تعلیم حاصل کر سکیں ،صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں،قانون سازی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء تنظیموں سے تجاویز لی جائیں گی،ہم ایسی قانون سازی کر رہے ہیں کہ اگر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بے گناہ شہری جاں بحق ہوں تو اس پر بھی کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان