مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے گولی لگنے سے جاں بحق

Oct 29, 2023 | 20:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاع کے مطابق فائرنگ نامعلوم شخص کی جانب سے کی گئی،پولیس تھانہ تلمبہ نے لاش تلمبہ آر ایچ سی سنٹر پہنچا دی ہے، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے عاصم جمیل کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے،پولیس افسران واقعہ کا جائزہ لے رہے ہیں، واقعہ کے بارے میں حتمی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مولانا طارق جمیل کے بیٹے کو گولی لگنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے، ترجمان پنجاب پولیس کاکہنا ہے کہ ڈی پی او خانیوال، سینئرپولیس افسران موقع پرموجودہیں، شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔

ڈی ایس پی میاں چنوں  کاکہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ۔مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں  تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی،ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ نے کہاکہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا طارق جمیل کا اپنے بیٹے کے انتقال پر اہم بیان سامنے آ گیا