نیدر لینڈز سے بدترین شکست ،بنگلہ دیشی فین کی میدان میں خود کو جوتے مارنے کی ویڈیو وائرل

Oct 29, 2023 | 15:57:PM
نیدر لینڈز سے بدترین شکست ،بنگلہ دیشی فین کی میدان میں خود کو جوتے مارنے کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) ورلڈ کپ کے 28 میچ میں بنگلہ دیش کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیشی مین کی میدان میں کھڑے ہو کر خود کو جوتے مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں گزشتہ روز ہونے والے 28 ویں میچ میں بنگلہ دیش اور نیدلینڈز کی ٹیمیں آمنے ہوئیں، نیدر لینڈز نے پہلے بلے بازی کرتےہوئے اننگز کا مایوس کن آغاز کیا، ٹاپ آڈر بلےبازوں کی جانب سے مایوس کن کارگردگی دکھائی گئی اور بنگلہ دیشی بولرز کی جانب سے عمدہ بولنگ کی گئی، تاہم ڈچ کپتان سکوٹ ایڈورڈز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کےباعث ٹیم نے 230 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز کو کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟   معروف صحافی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ہدف کے تعاقب میں کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز گریز پر جم نہ سکا، ہالینڈ کے بولرز نے تمام بلے بازوں کی ناک میں دم کر کے رکھا، کپتان شکیب الحسن، سینیئر کھلاڑی، مشفیق الرحیم، محمود اللہ، شانتو سمیت کوئی بلے باز بھی کچھ خاص نہ کر سکا، بنگلہ دیش کو اس میچ میں 87 رنز سے شکست کا سامنا کرنا۔

بنگلہ دیش کو نیدر لینڈز کے ہاتھوں اس بدترین شکست نے تمام شائقین کرکٹ کو بہت زیادہ متاثر کیا خاص کر بنگلہ دیشی شاہقین میں غم و غصے کی لہر دوڑ اٹھی، ایسا ہی ایک بنگلہ دیشی فین میدان میں بھی موجود تھا جس نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی ٹیم کو ہارتے ہوئے دیکھا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی میں ملبوس فین اپنی ٹیم کی شکست کے بعد خود کو جوتے مار رہا ہے، کرکٹ کے اس دیوانے نے  اپنی ٹیم کے ہارنے پر اپنا جوتا اتارا اور کھلاڑیوں کو برا بھلا کہتے ہوئے اپنے ہی منہ پر مارنا شروع کر دیا۔