چین کا پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ 

Oct 29, 2022 | 18:04:PM
وزیراعظم شہبازشریف، دورے سے قبل، چین نے اہم فیصلہ،
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے سے قبل چین نے اہم فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر اضافی 50 کروڑ یوآن امداد دینے کا فیصلہ کیاہے، اضافی رقم سیلاب زدہ علاقوں میں تعمیر نو کیلئے دی جائے گی ،چین نے اضافی ایمرجنسی معاونت کی پیشکش سے پاکستان کو آگاہ کردیا ۔ 
ذرائع کاکہناہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور چین میں ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے ،ستمبر2022 میں چین نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ یوآن دینے کا اعلان کیا تھا ،چین کی تعمیر نو کیلئے مجموعی رقم بڑھ کر80کروڑ یو آن ہوجائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک، لانگ مارچ کے حوالے سے عزائم بے نقاب