بچو ں کی حفاظت کے لیے گوگل نے نیا فیچر متعارف کرا دیا

Oct 29, 2022 | 13:25:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گوگل نے فیملی لنک ایپ میں نئی اپڈیٹس کردیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )گوگل نے فیملی لنک ایپ میں نئے ایڈیشن  کیے ہیں جن کی مدد سے والدین زیادہ بہتر انداز میں موبائل پر اپنے کم عمر بچوں کی نقل و حرکت سے باخبر رہ سکیں گے۔گوگل کی یہ فیملی لنک ایپ ابتدائی طور پر 2017 میں متعارف کرائی گئی تھی جس کی مدد سے والدین اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمی کی نگرانی اور کنٹرول کرسکتے ہیں۔فیملی لنک فیچر والدین کو بچوں کا اسکرین ٹائم کنٹرول کرنے اور ایپ کے استعمال کی نگرانی کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ایپ کی نئی اپڈیٹس میں تین ٹیب والا ڈیزائن متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہائی لائٹس ٹیب، لوکیشن ٹیب اور کنٹرول ٹیب دیے گئے ہیں۔لوکیشن ٹیب کی مدد سے والدین اپنے بچوں کی نقل و حرکت کو ڈیوائس کی مدد سے ایک ہی میپ میں دیکھ سکتے ہیں۔والدین اپنے بچوں کے اسکول، پلے گراؤنڈ یا کسی دوسری لوکیشن پر پہنچنے اور وہاں سے نکلنے کا نوٹیفکیشن بھی موصول کرسکیں گے۔

جبکہ ہائی لائٹس ٹیب کی مدد سے والدین اپنے بچے کی ڈیوائس کے استعمال سے باخبر رہ سکیں گے اور یہ جاننے کے قابل ہونگے کہ انکے بچے نے موبائل میں کون کون سی ایپس انسٹال کررکھی ہیں اور اسکا اسکرین ٹائم کتنا ہے۔

کنٹرول ٹیب میں والدین ڈیوائس اور اس میں موجود ایپس کے استعمال کی ٹائم لمٹ سیٹ کرسکتے ہیں۔