لانگ مارچ میں کتنے لوگ شریک؟ سپیشل رپورٹ منظر عام پر آگئی

Oct 29, 2022 | 12:05:PM
لانگ مارچ میں شامل افراد اور گاڑیوں کی تعداد پر سپیشل رپورٹ منظر عام پر آگئی
کیپشن: پی ٹی آئی لانگ مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) لانگ مارچ میں شامل افراد اور گاڑیوں کی تعداد پر سپیشل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔

پنجاب پولیس کی رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ کلو میٹر کے علاقہ میں لانگ مارچ کے شرکا رہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 9 سے 10 ہزار افراد لبرٹی گول چکر سے لانگ مارچ میں شامل ہوئے۔ گاڑیوں کی بنا پر عام لوگ بھی لانگ مارچ میں پھنسے رہے۔

وفاقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5 سے 6 ہزار افراد لانگ مارچ میں شامل ہوئے۔ لانگ مارچ میں بائیس ویگن، تین مزدا ٹرک جس پر لائٹ اور ساونڈ سسٹم نصب تھا۔

لانگ مارچ میں چونتیس پراڈو، انیس کوسٹر، چار بسیں اور چھ ٹرالر بھی شامل تھے۔ لانگ مارچ میں بیس ڈبل کیبن ڈالے، چھیاسٹھ کاریں اور تین ٹریکٹر موجود تھے۔