صدرمملکت آصف زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،اسناد تقسیم

Nov 29, 2025 | 10:28:AM
صدرمملکت آصف زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ،اسناد تقسیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کا دورہ کیا اور 27ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ میں ارکانِ پارلیمنٹ، سینیئر سول و عسکری افسران، اور تعلیمی و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد جامع قومی سلامتی کے فریم ورک کے تحت قومی طاقت کے مختلف عناصر کے باہمی تعلق کو گہرائی سے سمجھنا تھا۔

اپنے خطاب میں صدر نے ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر شرکا کو مبارکباد دی اور قومی سلامتی کے شعور کو مضبوط بنانے میں اُن کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے موجودہ قومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بصیرت افروز قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سلامتی کیخلاف سازش کا الزام: 40 اپوزیشن رہنماؤں کو 45 سال تک قید کی سزا
نیشنل سکیورٹی ورکشاپ، قومی سطح پر مکالمے کے فروغ، ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ، اور پورے ملک کی سطح پر یکساں قومی سلامتی کے نقطۂ نظر کو مضبوط بنانے کا ایک نمایاں پلیٹ فارم ہے۔

آخر میں صدرِ پاکستان نے شرکا میں اسناد بھی تقسیم کیں۔