سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں تیزی کے بعد مندی

Nov 29, 2023 | 11:47:AM
 سٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں تیزی کے بعد مندی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچیبج میں اتار چڑھاؤ ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں تیزی کے بعد مندی  چھا گئی، 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کی کمی،ہنڈرڈ انڈیکس 0.38 فیصد کمی سے 60 ہزار 501 کی سطح پربند ہوا ۔

 ملک معاشی ٹیک آف کی راہ پر، بازار حصص نئی بلندیوں پر،،حکومتی اقدامات سے بازار حصص میں ریکارڈ تیزی، اعتماد بحال ہونے پر سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی دھڑا دھڑ خریداری، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخیں رقم ہونے لگیں۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا،کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 746 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 476 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس روزانہ بلند ترین سطح عبور کررہا ہے اور منگل کے روز بھی کاروبار کے دوران 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار 845 پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 918 پوائنٹس اضافے سے ریکارڈ 60 ہزار 730 پر ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگے پٹرول سے پریشان افراد کی سنی گئی