گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات 

Nov 29, 2022 | 21:26:PM
گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات 
کیپشن: مولانا فضل الرحمان
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24ںیوز: گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کی مولانا فضل الرحمان کے رہائشگاہ آمد ,سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمان کی گورنر حاجی غلام علی کی رہائشگاہ آمد،حاجی غلام علی نے مولانا فضل الرحمان کو گلدستہ پیش کیا ۔ دونوں کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں عمران خان کی جانب سے کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، ورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور، مفتی ابرار احمد بھی ہمراہ تھے۔علامہ راشد سومرو، اسلم غوری سمیت دیگر نے کراچی ائیرپورٹ پر استقبال کیا ۔مولانا فضل الرحمان کل کراچی میں مفتی تقی عثمانی کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کریں گے اور پارٹی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔