شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی سستی ہو گئی

Nov 29, 2022 | 19:42:PM
نیپرا،شہریوں,خوشخبری، بجلی سستی
کیپشن: بجلی سستی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا)نے 32 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا حکم  دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )نے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن نیپرا نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 32 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کر دی ،کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،  تفصیلی فیصلہ اور نوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔

نیپرا حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 30کروڑ 36لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔