پرویز الہٰی کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

Nov 29, 2022 | 19:17:PM
پرویز الہٰی کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پرویز الہٰی کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کاعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے،پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو دنیا کی بہترین فوج کی کمان کا اعزازحاصل ہوا ہے۔اُنہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئےسپہ سالار کی قیادت میں پاک افواج اپنی کامرانیوں کے سلسلےکو مزید آگے بڑھائے گی۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نےسبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی دفاعی وملی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اُنہوں نے کہا کہ دہشتگردی کےخاتمےاور قیام امن کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ نےتاریخ ساز کردار ادا کیا۔