وزیراعظم کا چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فون،عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد

Nov 29, 2022 | 18:16:PM
وزیراعظم, چیف آف آرمی سٹاف, جنرل, سید عاصم منیر, فون, مبارک باد,
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون،عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالیٰ کا خاص فضل ہے۔

پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، مادر وطن کے تحفظ وسلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالیٰ آپ کو مدد و رہنمائی فراہم فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناؤں کے اظہار اور مبارک باد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔