واٹس ایپ کا نیا دلچسپ فیچر متعارف

Nov 29, 2022 | 15:11:PM
واٹس ایپ کا نیا دلچسپ فیچر متعارف
کیپشن: واٹس ایپ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کئی سالوں تک بیٹا میں رہنے کے بعد، "میسج یور سیلف" فیچر آخر کار آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے لائیو ورژن میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کا نیا  "میسج یور سیلف" فیچر جیسا نام سے ضاہر ہے یہ فیچر  اپکو اپنے اپ کو میسج کرنے دیتا ہے۔میسج یور سیلف میں بھیجا گیا میسج صرف اپ کو ہی نظر آتا ہے۔آپ اسے اہم معلومات محفوظ کرنے یا مختلف فائلیں، دستاویزات، لنکس وغیرہ بھیجنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جو چیٹ میں محفوض رہئیں گے۔

واٹس ایپ اکتوبر سے اس فیچر کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے، اسے پہلی بار بیٹا ورژن میں جاری کیا گیا تھا۔رول آؤٹ کا عمل ابھی جاری ہے، اس لیے یہ فیچر کچھ لوگوں کے لیےابھی دستیاب نہیں ہے۔