انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاری گرفتار

Nov 29, 2022 | 12:27:PM
24 نیوز,ایف آئی اے ,اسلام آباد,انسانی سمگلنگ
کیپشن: گرفتار ملزمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے اسلام آباد زون کا اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاؤن، انسانی سمگلنگ میں ملوث 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے  نے  اشتہاری ساجد محمود اور واجد محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔اشتہاری گزشتہ 7 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔اسلام آباد G-13 سے اشتہاری مبشر احمد کو گرفتار کر لیا۔

ضرور پڑھیں :پولیس وین کی ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق ،ایک لڑکی زخمی 
اشتہاری گزشتہ 12 سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ملزمان بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھے۔ملزمان رقوم وصول کر کے روپوش ہوگے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔