منال خان کی یوٹیوب کی دنیامیں انٹری

Nov 29, 2022 | 12:05:PM
فائل فوٹو
کیپشن: منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا کا استعمال جہاں دن بہ دن تیزی سے نوجوان نسل میں بڑھ رہا ہے وہیں یہ کمائی کا ذریعہ بھی ہے۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کے متعدد ستارے اپنے مداحوں کے ساتھ جڑے رہنے اور اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات شیئر کرنے کے لیے تیزی سے سوشل میڈیا کے تقریباً سب ہی پلیٹ فارمز کا استعمال کرر ہے ہیں۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے۔

ٹک ٹاک، یوٹیوب، انسٹاگرام، فیس بُک، ٹوئٹر اور دیگر ایپس کا ناصرف عام عوام بلکہ معروف شخصیات بھی بخوبی استعمال کر رہی ہیں۔اس دوڑ میں اب اداکارہ منال خان بھی شامل ہو گئی ہیں۔اداکارہ منال نے گزشتہ روز یوٹیوب پر اپنے چینل کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کا بھی اپنا یوٹیوب چینل ہے جس پر گزشتہ روز انہوں نے جڑواں بہنوں، منال اور ایمن کی شاندار سالگرہ مناتے ہوئے کا وی لاگ اپلوڈ کیا ہے۔