اجے دیوگن کا ورون دھون کیلئے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل

Nov 29, 2022 | 11:54:AM
فائل فوٹو
کیپشن: آپ راک اسٹار ہیں‘، اجے دیوگن کا ورون دھون کیلئے محبت کا اظہار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے سینئر اداکار اجے دیوگن اور نوجوان ورون دھون نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی نئی ریلیز ہونے والی فلموں کی حوصلہ افزائی کی۔باکس آفس پر اجے دیوگن کی ’درشیام 2‘ اور ورون کی ’بھیڑیا‘ ایک ساتھ ریلیز ہوئی اور دونوں ہی اس وقت سینیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہیں ان میں ایک ان دیکھا مقابلہ بھی ہے۔

تاہم اداکارورون دھون نے  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اجے دیوگن کی فلم کی تعریف کی اور لکھا کہ ’’ آج کا اتوار خاص تھا کیونکہ درشیام 2 اور بھیڑیا نے تمام سنیما دیکھنے والوں کو خوش کر دیا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجے دیوگن سر اور ابھیشک پھاٹک کو بہت مبارک ہو۔

جواباً اجے دیوگن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے بھیڑیا اور درشیام 2 نے شائقین کو دوبارہ تھیٹر آنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری انڈسٹری کے لیے اچھا لمحہ ہے، آپ راک اسٹار ہیں۔