جنرل عاصم منیر کیلئے دعا گو، فوج کی کامیابی پر مجھے خوشی ہوگی: جنرل قمر جاوید باجوہ

Nov 29, 2022 | 11:26:AM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کی کامیابی پر مجھے خوشی ہوگی، جنرل عاصم منیر کے لیے دعا گو ہوں
کیپشن: جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کی کامیابی پر مجھے خوشی ہوگی، جنرل عاصم منیر کے لیے دعا گو ہوں، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں فوج مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ عظیم فوج کی خدمت کا موقع دیا، جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجھے امید ہے کہ جنرل عاصم کی تعیناتی بہت مثبت ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس عظیم فوج نے میرے ہرحکم پر لبیک کہا، کم وسائل کے باجود پاک فوج ملکی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے، پاک فوج ملک کے چپے چپے کی حفاظت کی ضامن ہے۔