پاک ،بنگلہ دیش دوسرے، تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچز کی ٹکٹیں دستیاب ،سیل پوائنٹس کا بھی اعلان
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچز کی ٹکٹیں ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 مئی اور یکم جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے ٹکٹس مندرجہ ذیل 11 ٹی سی ایس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔
ٹی سی ایس سینٹرز لبرٹی مارکیٹ، اچھرہ ، چوبرجی ، جیل روڈ ، ماڈل ٹاؤن، لنک روڈ ،مین بولیورڈ، کاہنہ ، ڈیوس روڈ، سرکلر روڈ، ٹھوکر علی ٹاؤن اور شالیمار لنک روڈ سے خریدی جا سکتی ہیں۔
ان میچوں کی سب سے سستی ٹکٹ 200 روپے کی ہے جبکہ گیلری کی ٹکٹ 2000روپے میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں :عوامی مسائل کے حل کیلئے مشاورت سے آگے بڑھنا ہو گا:آصف علی زرداری