عوامی مسائل کے حل کیلئے مشاورت سے آگے بڑھنا ہو گا:آصف علی زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے دیرپا حل کیلئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں ذکا اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر شامل تھے۔
ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے جنوبی پنجاب کو درپیش مسائل سے متعلق صدر مملکت آصف علی زرداری کو آگاہی دی۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوری اقدار کے استحکام میں تمام سیاسی قوتوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کیلئے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔