ترکیہ: رجب طیب اردوان کی جیت، مولانا فضل الرحمان کی مبارکباد

May 29, 2023 | 09:44:AM
ترکیہ: رجب طیب اردوان کی جیت، مولانا فضل الرحمان کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں رجب طیب اردوان 50 فیصد سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئےجس پر دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع جاری ہے۔

اسی حوالے سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں رجب طیب اردوان کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں عزت مآب صدر ‎رجب طيب اردوان کو ایک دفعہ پھر ناقابل شکست رہنے پر پاکستانی قوم اور جمعیت علماء اسلام پاکستان کیطرف سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انکی قیادت میں ترک قوم کی ترقی کا سفر بھی جاری رہے گا اور پاکستان اور عالم اسلام کے ساتھ ترکیہ کے تعلقات کی نئی منازل طے ہونگی انشاءاللہ۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجیب طیب اردوان نے مسلسل دوسری مرتبہ صدارتی الیکشن میں فتح حاصل کی ہے، رجب طیب اردوان کو 52.1 فیصد ووٹ لیکر فتح حاصل ہوئی، اپوزیشن کے امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 47.7 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔