ویڈیو: شادی کی پیشکش پر طالبہ کی ساتھیوں سے مل کر پروفیسر کی’’ دھلائی‘‘

Mar 29, 2026 | 14:17:PM
ویڈیو: شادی کی پیشکش پر طالبہ کی ساتھیوں سے مل کر پروفیسر کی’’ دھلائی‘‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی شہر بنگلورو میں میڈیکل کالج کے ایک پروفیسر نے ایک طالبہ کو کلاس روم کے اندر شادی کی پیشکش کی جس پر  طالبہ نے دیگر طالبعلموں کے ساتھ مل کر استاد کی پٹائی کر ڈالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلاس کے دوران پروفیسر نے طالبہ سے اپنے جذبات کا اظہار کیا لیکن خاتون نے فوری طور پر اعتراض اٹھایا جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

 سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  پروفیسر طالبہ سے کہہ رہا ہے کہ تم نے مجھ سے کہا تھا 'میں تم سے پیار کرتی ہوں' جس پر خاتون نے اس دعوے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا 'میں نے یہ نہیں کہا'۔

فوٹیج میں پروفیسر کو مائیک آن کرکے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آج میں اپنے بیچ کی سب سے اہم لڑکیوں میں سے ایک کو پروپوز کرنا چاہوں گا۔

تاہم بعدازاں دونوں میں بحث شروع ہو جاتی ہے،ویڈیو کے دوسرے حصے میں طالبہ کو دیگر طالبعلموں کے ساتھ مل کر استاد کی چپل اور تھپڑوں سے پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی گھوڑے نے 12 ملین ڈالر کی ریس جیت لی