استعفیٰ دینے کے بعد عثمان بزدار کا پہلا بیان سامنے آگیا

Mar 29, 2022 | 13:25:PM
عثمان بزدار
کیپشن: عثمان بزدار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےاستعفیٰ دینے کے بعد بیان جاری کیا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیاہے۔وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطالق اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور سپاہی رہوں گا۔ پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی۔ وزیراعظم عمران خان میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔ عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاوں گا۔وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ذات سے بڑھ کر ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ہے۔عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:(ن) لیگ میں شمولیت ۔۔فردوس عاشق اعوان کی وضاحت سامنے آگئی