(ن) لیگ میں شمولیت ۔۔فردوس عاشق اعوان کی وضاحت سامنے آگئی

Mar 29, 2022 | 12:58:PM
فردوس عاشق اعوان
کیپشن: فردوس عاشق اعوان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ تحریک انصاف کو چھوڑ ن لیگ میں شمولیت میںاختیار کرنے جارہی ہیں جس پر فردوس عاشق اعوان نے خاموشی توڑ دی اور کہا کہ یہ من گھڑت ، بے بنیاد اور حقائق کے منافی خبریں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں (ن) لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت ہیں۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل فردوس عاشق اعوان کی (ن) لیگ میں شمولیت کی خبر سامنے آئی تھی۔جس پر فردوس عاشق اعوان نے خاموشی اختیار کررکھی تھی اب انہوں نے اس پر وضاحت جاری کردی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید نے نئے انتخابات کی تجویز دیدی